خبرنامہ انٹرنیشنل

ضرورت پڑی تو سب سے پہلے میں عفرین پہنچوں گا : اردوان

ضرورت پڑی تو سب سے پہلے میں عفرین پہنچوں گا : اردوان

انقرہ : (ملت آن لائن) ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر اردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے آماسیا ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برصیا پہاڑ کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے اور آپریشن کے دوران 7 ترک فوجیوں اور 13 آزاد شامی فوج کے اہلکاروں سمیت کل 20 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ یورپی پارلیمنٹ میں ترک فوجیوں کے بارے میں الٹی سیدھی باتیں کئے جانے کے باوجود آپریشن جاری رہیگا۔

………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…اس خبر کو بھی پڑھیے…بھارت میں موجود ان چاہی لڑکیاں

لاہور: (ملت آن لائن) بھارتی حکومت نے پیر کے روز سالانہ اکنامک سروے رپورٹ شائع کی ہے جس میں ان چاہی لڑکیوں کی پیدائش کے حوالے سے انکشافات کیے گئے ہیں۔ یہ ان چاہی لڑکیاں وہ ہیں جنہیں ان کے والدین بیٹا پیدا ہونے کے انتظار میں پیدا کرتے چلے جاتے ہیں۔ اس سروے کے مطابق بھارت میں ان لڑکیوں کی تعداد دو کروڑ دس لاکھ ہے۔ بھارت میں بیٹوں کو کمائی کا ذریعہ اور نسل بڑھانے والا تصور کیا جاتا ہے جبکہ دوسری طرف لڑکیوں کو جہیز کی وجہ سے ایک معاشی بوجھ تصور کیا جاتا ہے۔ بھارت میں بچے کی پیدائش سے قبل اس کی جنس جاننا جرم ہے۔ اس کے باوجود وہاں جنس کی بنیاد پر حمل ساقط کروانے کی وجہ سے مردوں اور عورتوں کے درمیان جنسی اوسط متوازن نہیں ہے۔ بھارت میں ہر 1000 مردوں کے مقابلے میں صرف 940 خواتین موجود ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ جن خاندانوں میں بیٹے کی پیدائش ہو جاتی ہے وہاں مزید بچے نہ پیدا کرنے کے امکانات ان خاندانوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں جہاں بیٹیاں ہو رہی ہوں۔ بھارتی خواتین پر بیٹا پیدا کرنے کے لیے سماجی دبائو ڈالا جاتا ہے جبکہ اکثر دیہاتی علاقوں میں پیسے بچانے کے لیے بیٹیوں کو سکول بھی نہیں بھیجا جاتا۔