خبرنامہ انٹرنیشنل

طالبان اب بھی پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،سینیٹ آرمڈ

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی جانب سینامزد وزیردفاع جیمزمیٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان افغانستان میں کاروائیوں کیلئے اب بھی پاکستان کی سرزمین استعمال کررہے ہیں،پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے۔اسلام آباد پر زورڈالناچاہئے کہ وہ طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے،منتخب ہوا توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنے یا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،سکیورٹی سے متعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق نامزدامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے سینیٹ آرمڈسروسزکمیٹی میں پاکستان سے متعلق سوالنامے کا تحریری جواب جمع کرادیا۔تحریری جواب میں جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ منتخب ہوئے توپاکستان کو ملک میں موجود دہشتگردوں کو نکالنے یا ختم کرنے کی ضرورت پر زوردیں گے،سکیورٹی سے متعلق تمام امورکادوبارہ جائزہ لیاجائیگا۔ان کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوگئے تو امریکا کی ڈو مور کی پالیسی برقرار رکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ خطے میں امریکی مقاصدسے متعلق پاکستانی حکومت اورفوج میں طویل عرصے تک ہمیں عدم اعتماد کا سامنا رہا ہے،پاکستان کے ساتھ موثرشراکت داری اوراعتمادسازی کیلئے کام کروں گا،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں سے پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکا کے تعاون سے لڑرہاہے۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج نے نمایاں قربانیاں دی ہیں،افغانستان سے متعلق سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کوافغان طالبان اورمنسلک دہشتگردگروہوں پر ،پرتشددمہم کے خاتمے کیلئے دباوبڑھاناچاہیئے۔پاکستانی حدودمیں افغان طالبان کیلئے پناہ گاہیں اورآزادی کی تحریکیں افغان سکیورٹی فورسزکیلئے اہم آپریشنل ایشو ہے،افغانستان کی سکیورٹی اورسلامتی کیلئے انتہاپسندقوتوں کی پناہ گاہیں ختم کرنیکی کوششوں کا جائزہ لیں گے،جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پڑوسی ممالک سے تعاون کیلئے مزید اقدامات کرنے چاہیئے۔اسلام آباد پر زورڈالناچاہئے کہ وہطالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مزید اقدامات کرے۔