خبرنامہ انٹرنیشنل

طالبان آئین کو تسلیم کرتےہوئےافغان امن عمل میں شرکت کریں: امریکا کا مطالبہ

واشنگٹن: (اے پی پی) امریکا کا کہنا ہے کہ افغان طالبان آئین کو تسلیم کرتے ہوئے افغان امن عمل میں شرکت کریں ۔ ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کے مطابق افغانستان میں داعش سے کئی گروہ منسلک ہو رہے ہیں ۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ طالبان ہتھیار رکھ کر افغان آئین کو تسلیم کریں اور افغان امن عمل میں شرکت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت اس بات کو سمجھیں کہ افغان مسئلے کا حل طویل جنگ نہیں ہے ۔ افغانستان میں استحکام اور قیام امن کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے اور افغان آرمی کی سپورٹ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے دہشت گرد تنظیموں کی فنڈز تک رسائی روکنے کیلئے اہم اقدامات کیے ۔ تاہم دہشت گردوں کی فنڈنگ روکنا اب بھی بڑا چیلنج ہے ۔ ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ روس کا ایرانی سرزمین استعمال کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں جبکہ شام میں جارحیت روکنے کی کوشش روسی اقدامات سے مشکل ہو رہی ہے ۔