خبرنامہ انٹرنیشنل

طالبان لڑائی کےذریعےجنگ نہیں جیت سکتے، جنرل جوہن نکلسن

قندہار: (اے پی پی) افغانستان میں تعینات امریکی اورنیٹو فورسز کے اعلی کمانڈرجنرل جوہن نکلسن نے کہاہے کہ طالبان لڑائی کے ذریعے جنگ نہیں جیت سکتے اسلئے انہیں مذاکرات کی میز پرآنا ہوگا۔افغان میڈیا کے مطابق قندہار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغان فورسز کو کامیابیاں مل رہی ہیں اورافغان فوج نے عسکریت پسندی کے خلاف لڑائی میں موثرقیادت کاثبوت دیدیاہے۔انہوں نے کہاکہ افغان فورسز نے قندہارزابل شاہراہ کو کھول دیاہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔امریکی فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کو لڑائی کا سلسلہ ترک کرکے مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا،شدت پسند جنگ کے زریعے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکتے۔