خبرنامہ انٹرنیشنل

طالبان ہتھیارڈال دیں ورنہ :افغان صدر

کابل:(ا پی ) افغان صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر پر امن زندگی گزاریں ورنہ اپنے سابق سربراہ جیسے حشر کے لیے تیار ہوجائیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان گروپ کے پاس یہ ایک اور موقع ہے کہ وہ تشدد کا راستہ ترک کرکے ہتھیار پھینک دیں اور ایک معمول کی پرامن زندگی گزاریں بصورتِ دیگر ان کا حشر خود ان کی قیادت کی طرح ہوگا۔