خبرنامہ انٹرنیشنل

طیارے میں گھبراہٹ محسوس ہونےپر مسافر نے ہنگامی دروازہ کھول دیا

(اے پی پی)طیارے میں گھبراہٹ محسوس ہونے ایک مسافر نے ہنگامی دروازہ کھول دیا، جس سے عملہ دنگ رہ گیا۔ خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں فضائی سفر کے دوران مسافروں کی جانب سے دلچسپ اور عجیب حرکات دیکھنے میں آتی ہیں۔ اسی طرح کی صورت حال چین کی فضائی کمپنی کے ایک طیارے میں بھی نظر آئی جب ایک مسافر نے تازہ ہوا میں سانس لینے کے لیے اڑان سے قبل ہوائی جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا۔ اس غیر متوقع اور ممنوع حرکت سےجہاز کا عملہ ہل کر رہ گیا بتایا کہ یہ مسافر جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک اس کو تازہ ہوا کی ضرورت محسوس ہوئی ، طیارے میں درجہ حرارت زیادہ تھا، ایسے میں مسافر نے اٹھ کر بہت آسانی سے ہنگامی دروازہ کھول ڈالا جس کے نتیجے میں جہاز کے اڑنے میں 40 منٹ کی تاخیر ہوگئی۔ چینی ہوابازی کے قوانین میں طیاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے ہر شخص کو مجرمانہ طور پر حادثے کا ذمہ دار شمار کیا جاتا ہے۔