لندن:(اے پی پی) :لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پرطیارہ اترنے پر مسافر کو حراست میں لے لیاگیا،دبئی سے لندن جانے والی پرواز میں مسافر نے کیبن کریو سے بدتمیزی کی ،مسافر کو فرش پرگرانے کے بعد باندھ دیا گیا۔برطانوی ہتھرو ایئرپورٹ پر گرفتار ہونے والے مسافر کے حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے وہ ڈچ شہری ہے،انہیں گرفتاری کے بعد ہیتھرو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔ایک مسافر فرح جمیل کے مطابق مسافر نے دانتوں سے کاٹنا شروع کیا تو اس کے منہ پرماسک باندھ دیاگیا،انہوں نے بتایا کہ مسافرکو رسیوں اورسیٹ بیلٹ سے باندھا گیا تھا- واقعے کی وجہ سے طیارے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا،ہیتھروایئرپورٹ پرطیارہ اترنے پر مسافرکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔