خبرنامہ انٹرنیشنل

طیب اردوان نے نیتن یاہو کو ’’ دہشت گرد ‘‘ قرار دے دیا

طیب اردوان نے نیتن یاہو کو ’’ دہشت گرد ‘‘ قرار دے دیا

تل ابیب / انقرہ / نیویارک:(ملت آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم کو ’’دہشت گرد‘‘ قرار دے دیا ہے۔ طیب اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیتن یاہو تم ایک قابض ہو اور ساتھ ہی تم ایک دہشت گرد بھی ہو۔ اس سے قبل نیتن یاہو نے غزہ میں رونما ہونے والے ہلاکت خیز واقعات کے تناظر میں ترکی کی جانب سے اسرائیل کو دیا جانے والا اخلاقی درس مسترد کر دیا تھا۔
اردوان کا شامی سرحد کا دورہ، آنکھ کھونے والے بچے کو گود میں اٹھایا
ترک صدررجب طیب اردوان نے فوجی وردی پہن کرصوبہ ہاتے کی شام کیساتھ جڑی سرحدپرفوجی یونٹوں کادورہ کیا، اس موقع پر ترکی کی زمینی افواج کے سربراہ جنرل یاسر گولر، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف ہلوسی اکاربھی ہمراہ تھے۔ ترک فوج نے سرحدی یونٹوں پرتعینات فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ ترک صدر اردوان نے اکتوبر2017 میں ترکی کے مشرقی شہرغوطہ میں حملے کے دوران اپنی آنکھ کھونے اورماں سے جداہونیوالے شیرخوار بچے کریم عبدالرحمن کوگودمیں اٹھایااوراسے پیار کیا۔ غوطہ میں فضائی حملے میں ایک آنکھ سے محروم ہونے والا شیرخواربچہ سوشل میڈیاپراس کی حالت زار اجاگر ہونے کے بعد ترکی پہنچادیا گیا ہے۔ ترک ہلال احمرکے سربراہ کریم کینیک نے بتایا کہ کریم اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ بچہ جب زخمی ہواتواس کی عمر5 ماہ تھی۔