ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا اورعام انتخابات میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔
ترک صدر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور آئندہ حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا گیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھرپور گرم جوشی کا مظاہرہ کیا اور عمران خان نے مبارکباد دینے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف مرکز، خیبر پختونخوا میں اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اور حکومت سازی کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔