خبرنامہ انٹرنیشنل

طیب اردگان باغی فوجیوں کےہاتھوں گرفتا ہونےسےبال بال بچے

انقرہ: (اے پی پی) ترک صدر طیب اردگان باغی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے ، مرماریس شہر میں باغیوں نے ہوٹل سے صدر طیب اردگان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم وہ اس پہلے ہی نکل چکے تھے ، جھڑپ میں دو اہلکار ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ۔ فوجی بغاوت کا اعلان کرنے کے بعد باغیوں نے مرماریس میں موجود ترک صدر طیب اردگان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی ۔ فوجی اہلکاروں نے مرماریس میں اس ہوٹل پر دھاوا بولا جہاں طیب اردگان چھٹی منانے کے لیے موجود تھے ۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور باغیوں کے دوران شدید جھڑپ ہوئی جس میں پولیس کے 2 جوان ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔ طیب اردوان باغی فوجیوں کے پہنچنے سے پہلے ہی ہوٹل سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے ۔