اقوام متحدہ (آئی این پی /شنہوا )ایک چینی مندوب نے گذشتہ روز اقوام متحدہ کی قوت اور آج کی دنیا میں افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور کے اغراض و مقاصد اور اصولوں کا دفاع کر ے ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب لایو جائی وائی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اقوام متحدہ کا منشور دوسری جنگ عظیم کی تباہ کاریوں کے بعد مرتب کیا گیا ہے یہ اس میں دو عالمی جنگوں کی تباہ کاریوں پر انسانیت کے گہرے دکھ کا مظہر ہے اور ایک ایسا زبردست بلیو پرنٹ مرتب کیا ہے جہاں اس کرہ کے عوام خوبصورت دنیا کی تعمیر کے لئے مل جل کر کام کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا میں اقوام متحدہ کا منشور قوت کا سرچشمہ ہے اور اس کی زبردست اہمیت ہے ،اقوام متحدہ کی 15رکنی سلامتی کونسل نے بین الاقوامی امن و سلامتی کے اہم عنصر کے طورپر اقوام متحدہ کے منشور کے اغراض و مقاصد اور اصولوں کے احترام کے موضوع پر وزراء کی سطح کی کھلی بحث کی ۔چینی مندوب نے کہا کہ منشور کے اغراض و مقاصد اور اصولوں کا سختی سے دفاع کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ بین الاقوامی تعلقات کو زیادہ جمہوری بنانے اور انہیں زیادہ موثر قانون کی حکمرانی والا بنانے کے لئے تندہی سے کام کرنا چاہئے ۔ لایو نے اس بات پر زور دیا کہ منشور میں قومی خود مختار ی اورعلاقائی یکجہتی کے احترام ، بین الاقوامی تنازعات کے پر امن تصفیے ، داخلی امور میں عدم مداخلت جیسے شامل بعض اہم اصول جدید بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کا سنگ بنیاد ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام جہتوں میں بین الاقوامی تعاون کوفروغ دیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی سرد جنگ کی ذہنیت اور زیر و سم گیم کے لئے التفات سے اجتناب برتنا چاہئے ۔انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی سطحوں پر عالمی پارٹنر شپ کو فروغ دینے اور نہ ہار نہ جیت کے نئے خیالات کو گلے لگانا چاہئے ،صبروتحمل باہمی لرننگ اور مشترکہ ترقی کو اجاگر کرتے ہوئے لایو نے کہا کہ ہمیں تہذیبوں کے متنوع کا احترام کرنا چاہئے اور کھلے پن اور برداشت کو سربلند رکھنا چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں باہمی مفاد کے لئے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے تاکہ ہم پائید ار ترقی کے لئے 2030 کے ایجنڈے پر موثر طریقے سے عملدرآمد کرنے کے لئے مل جل کر کام کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنسوں کے نتائج کی 70ویں سالگرہ اور 2030کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے 2016پہلا سال ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی برادری امن و ترقی کے عظیم نصب العین کی جانب بڑھنے کے لئے اسے استفادہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور اس کی رکنیت کے ساتھ کام کرنے منشور کے اغراض ومقاصد اور اصولوں کے تحت تعمیر کیے جانے والے بین الاقوامی نظام اور بین الاقوامی آرڈر کا تحفظ کرتے رہنے ،تعاون پر مبنی نئے بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے میں ہاتھ بٹانے ،ہر ایک کی بہبود کے لئے ،مقاصد کے اتحاد والے مشترکہ مقدر والی برادری کی تعمیر اور بنی نوع انسان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے لئے کہیں زیادہ کردار ادا کرنے پر تیار ہے ۔