خبرنامہ انٹرنیشنل

عالمی برادری بھارت کے کشمیر کو اپنا لازمی حصہ کہنے کے دعوے کو مسترد کرے: ازبک وزیر خارجہ

تاشقند(ملت + آئی این پی )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر کو اپنا لازمی حصہ کہنے کے دعوے کو مسترد کرے ، جموں کشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے ، پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، ر ازبکستان نے بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہواہے ۔ منگل کو ایک انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں ، عالمی برادری بھارت کے کشمیر کو اپنا لازمی حصہ کہنے کے دعوے کو مسترد کرے، جموں کشمیر اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ علاقہ ہے اور مسلم امہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کی حمایت جاری رکھے ۔ طارق فاطمی نے بھارت کی طرف سے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت بھی کی اور کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام اور ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کے حق خودارادیت کا بھی حامی ہے ۔ دریں اثناء پاکستان اور ازبکستان نے بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا ۔یہ اتفاق رائے خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور ازبک وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔فریقین نے ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ادھر مالدیپ کے وزیرخارجہ نے اجلاس کے موقع پر سید طارق فاطمی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔مالدیپ کے وزیرخارجہ نے دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دیگر عالمی فورمز پر حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔سید طارق فاطمی نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 43 ویں اجلاس کی میزبانی کرنے پر ازبکستان کی تعریف کی۔سید طارق فاطمی اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کے 43 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان میں ہیں۔