بیجنگ ۔ (اے پی پی) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر امریکا کی جگہ لینے کا خواہاں نہیں ہے ۔ انہنوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ چین عالمی سطح پر اولیت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ چین امریکا نہیں ہے اور کبھی امریکا جیسا نہیں بنے گا۔ ہم کسی کی جگہ لینے یا نمبر ون نہیں چاہتے ہیں، وانگ یی نے کہاکہ چین کی سرگرمیوں کے مقاصد کے بارے میں فیصلہ امریکی نقطہ نظر کی بنا پر نہیں کرنا چاہیے۔