برلن۔ (ملت+اے پی پی) ایک عالمی عوامی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا میرکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں عالمی سطح پر مقبولیت کے اعتبار سے کہیں آگے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیو اسٹڈی کی جانب سے شائع کردہ اس سروے میں 5 عالمی رہنماؤں کے متعلق دنیا کے 25 ممالک کے 26 ہزار سے زائد افراد کی رائے لی گئی۔ اس جائزے میں 52 فیصد افراد نے میرکل پر اور 27 فیصد نے ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بتایا گیا ہے کہ عوامی مقبولیت کے اعتبار سے اس جائزے میں روسی صدر پوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور فرانسیسی صدر امانویل میکروں بھی ٹرمپ سے آگے تھے۔