مقبوضہ بیت المقدس۔ (اے پی پی) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلاسٹک میزائلوں کے حالیہ تجربے پر ایران کے خلاف کارروائی کی جائے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ یہ مطالبہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنے والے ممالک تک پہنچا دیا جائے۔ ایران کی جانب سے گزشتہ ہفتے کئے جانے والے تجربے میں جو دو میزائل استعمال کیے گئے ان پر لکھا تھا کہ اسرائیل کو غرق کر دینا چاہیے۔