اسلام آباد ۔ :(اے پی پی)عالمی عدالت کے ججوں نے سرب رہنما ووجیسلیف سسلیج کو جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا۔جمعرات کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سرب رہنما ووجیسلیف سسلیج پر 1990 کی بلقان جنگ کے دوران جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات لگائے گئے تھے ۔ اقوام متحدہ کے تحت جنیوا میں قائم عالمی عدالت کے جج جین کلاڈے اینٹو نیٹی نے سسلیج کی عدم موجودگی میں دی گئی اپنی رولنگ میں کہاہے کہ استغاثہ سسلیج پر جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہاہے لہذا اب سسلیج تمام الزامات سے بری اور آزاد ہیں ۔