(اے پی پی)دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔اس موقع پر جہاں دنیا بھر میں مختلف سیمینارز اور ورک شاپس منعقد کی جارہی ہیں وہیں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے خوالے سے جاری کئے گئے اس نئے ڈوڈل میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیاں’ ایک دن‘ اپنے شعبوں میں کچھ کر دکھانے کا عزم کرتی دکھائی دے رہی ہیں جس میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں ۔