نئی دہلی:(اے پی پی)ہندو انتہا پسندوں کے بعد عام آدمی پارٹی نے بھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کردی عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت مقابلہ جہاں بھی ہوگا وہاں احتجاج کریں گے۔ دھرم شالہ میں ہندو انتہا پسندوں کے بعد عام آدمی پارٹی بھی میدان میں آگئی عام آدمی پارٹی ہماچل یونٹ کے رہنما کا کہنا ہے کہ میگاایونٹ کے دوران پاک بھارت مقابلہ ہماچل پردیش تو کیا کہیں نہیں ہونے دیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو صرف دوست ممالک کے ساتھ کھیلنے دیں گے۔گزشتہ روز ہندوانتہا پسندوں نے بھی پاک بھارت مقابلہ میں روڑے اٹکانے اورپچ کھودنے کی دھمکی دی تھی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاک بھارت ٹاکرا انیس مارچ کودھرم شالہ میں شیڈول ہے ،واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی شرکت پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔