خبرنامہ انٹرنیشنل

عبد الفتح السیسی 92 فیصد ووٹ لے کر دوسری بار مصر کے صدر منتخب

عبد الفتح السیسی

عبد الفتح السیسی 92 فیصد ووٹ لے کر دوسری بار مصر کے صدر منتخب

قاہرہ:(ملت آن لائن) مصر کے صدرعبدالفتح السیسی دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔ عبدالفتح السیسی دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق عبدالفتح السیسی نے ڈالے گئے ووٹوں میں سے92 فیصدووٹ حاصل کیے تاہم ٹرن آئوٹ صرف40 فیصد رہا جو ان کی مقبولیت پرسوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔
……………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…یمن میں القاعدہ کے حملے میں 7 اہلکار ہلاک، متعدد شدت پسند بھی مارے گئے

صنعاء / دبئی:(ملت آن لائن) یمن کے المکلا شہر میں شدت پسند گروپ القاعدہ کی کارروائی میں یمنی ایلیٹ فورس کے 9 اہلکار ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔ مصر کے عسکری ذرائع نے بتایا کہ القاعدہ جنگجوؤں نے وادی حجر میں العقیق کے مقام پرایلیٹ فورس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9اہلکار ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں متعدد شدت پسند بھی مارے گئے ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد کاتعین نہیں کیا جاسکا۔ حضر موت میں ابن سینا اسپتال میں ایلیٹ فورس کے 9اہلکاروں کی لاشیںاور 3زخمی بھی لائے گئے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ 7 فوجیوں کو ذبح کیا گیا اور ان کی سربریدہ لاشیں اسپتال لائی گئی ہیں۔
دریں اثنا متحدہ عرب امارات نے یمن کے انسانی بحالی منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم اقوام متحدہ کی جنگ زدہ ملک میں انسانی امدادی سرگرمیوں کے لیے منصوبے کا حصہ ہے۔