خبرنامہ انٹرنیشنل

عبیدی کا دہشتگرد گروپ سے تعلق رد نہیں کیاجاسکتا، برطانوی پولیس

مانچسٹر(ملت آن لائن)مانچسٹرحملے کی تحقیقات جاری ہیں، برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹرحملےملزم سلمان عبیدی کے دہشتگرد نیٹ ورک سے تعلق کا امکان رد نہیں کیاجاسکتا۔برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مانچسٹر دھماکے میں استعمال ہونے والا زیادہ تر مواد سلمان عبیدی نے مانچسٹر سے خریدا، سی سی ٹی وی وڈیو سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سلمان عبیدی لیبیا سےبرطانیہ آمد کےبعدچاردنوں میں سلمان عبیدی نے تمام اقدامات خودکرتا نظرآیا۔ان معلومات کے با وجود سلمان عبیدی کے کسی بڑے نیٹ ورک سےتعلق کےامکان کورد نہیں کیا جاسکتا، مانچسٹرحملےکی تحقیقات سےمتعلق 11 افراد گرفتارہیں، جن میں سے3 کو رہا کردیاگیا ہے۔ٹر ایرینا میں سلمان عبیدی نے خودکش حملہ کیاتھا، مانچسٹر حملےمیں 22افراد ہلاک 64 زخمی ہوئےتھے۔