خبرنامہ انٹرنیشنل

عدالت نے ٹرمپ کی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنادیا

کیلی فورنیا (ملت آن لائن)ایک امریکی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ سنادیا ۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے امید ظاہر کی ہے کہ سپریم کورٹ سفری پابندی کی فیصلے کو برقرار رکھے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔یہ فیصلہ سان فرانسسکو کی کورٹ آف اپیل نے جاری کیا۔تاہم دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدر ٹرمپ کے پابندی کے فیصلے کو برقرار رکھے گی۔واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاؤس نے امریکی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ تیز رفتار سماعت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کے مسلمان ملکوں پر عائد سفری پابندیوں کے فیصلے کو بحال کرے۔