خبرنامہ انٹرنیشنل

عدلیہ مظاہرین کے قتل عام میں ملوث ہے،سابق ایرانی صدرکا الزام

عدلیہ مظاہرین

عدلیہ مظاہرین کے قتل عام میں ملوث ہے،سابق ایرانی صدرکا الزام

تہران(ملت آن لائن)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد عدلیہ پر کرپشن کے الزامات کے بعد قیدیوں کے قتل عام کا نیا سنگین الزام عاید کرتے ہوئے کہاہے کہ احتجاج کرنیوالے شہریوں کو زندانوں میں ڈالا جا رہا ہے، قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعد ان کی میتیں ورثاء کو یہ کہہ کر دی جاتی ہیں کہ ان کا بیٹا نشے کا عادی تھا یا اس نے خود کشی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژادنے کہاکہ عدلیہ قیدیوں کے قتل عام میں قصوروار ہے ،انہوں نے کہا کہ اپنے شدیدترین رد عمل کی وجہ سے حکومت اور عدلیہ کم تنقید اور احتجاج کا سامنا کررہی ہے۔ ملک کی حالت یہ ہے کہ نوجوانوں کے صبر کا بندھن ٹوٹ رہا ہے۔ غربت کے باعث اپنے ہی گھروالوں کے سامنے شرمندہ ہے۔ احتجاج کرنیوالے شہریوں کو زندانوں میں ڈالا جا رہا ہے ۔قیدیوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے بعد ان کی میتیں ورثاء کو یہ کہہ کر دی جاتی ہیں کہ ان کا بیٹا نشے کا عادی تھا یا اس نے خود کشی کی ہے۔گزشتہ روز سابق صدر اپنے معاون حمید بقائی کے خلاف عدالت میں جاری مقدمہ کی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچے مگر انہیں مقدمہ کی کارروائی سننے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حمید بقائی کرپشن کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں۔