خبرنامہ انٹرنیشنل

عدن خودکش حملہ،صدرنےقومی سلامتی کےسربراہ کوبرطرف کردیا

صنعاء: (آئی این پی) یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے گذشتہ روز عدن کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں خودکش حملے کے بعد محکمہ سراغرساں میں قومی سلامتی کے سربراہ جنرل احمد سعید بن بریک کو برطرف کر دیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے عدن کے ایک فوجی تربیتی مرکز میں خودکش حملے کے بعد محکمہ سراغرساں میں قومی سلامتی کے سربراہ جنرل احمد سعید بن بریک کو برطرف کر دیا ہے ۔ اس ہلاکت خیز حملے میں 60 سے زائد رنگروٹ ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوئے تھے۔جنگ زدہ ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ صدر ھادی نے بریگیڈئر جنرل احمد عبداللہ ناصر المصعبی کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد انہیں قومی سلامتی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔صدر ھادی نے ایک اور اعلی فوجی عہدیدار محمد ساعد کو عدن کے محکمہ پولیٹکل سیکیورٹی کا سربراہ بنا دیا ہے۔ انہیں نئی ذمہ کے ساتھ بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر ترقی بھی دے دی گئی ہے۔