خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق:ڈرون حملے میں داعش کا راکٹ ٹیکنالوجی کا ماہر مارا گیا

واشنگٹن:(اے پی پی)امریکا کا کہنا ہے عراقی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں داعش کا راکٹ ٹیکنالوجی کا ماہر مارا گیا۔ امریکی فوجی حکام کاکہنا ہے کہ شام اور عراق کے بعض حصوں پر داعش کے جنگجووں کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں راکٹ ٹیکنالوجی کا ماہر جسیم خدیجہ مارا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ داعش کا یہ جنگجو شمالی عراق میں امریکیوں پر تباہ کن حملے کا ذمہ دار تھا،گذشتہ ماہ جب دولت اسلامیہ کے جنگجووں نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس سے قبل امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی تھی کہ شدت پسند تنظیم داعش کے سینیئر کمانڈر عمر شیشانی فضائی حملے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔