خبرنامہ انٹرنیشنل

عراقی وزیراعظم کافلوجہ میں داعش کیخلاف فتح کااعلان

فلوجہ: (آئی این پی) عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے فلوجہ میں داعش کے خلاف فتح کا اعلان کر دیا ۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے سرکاری ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے شہر کے مرکزی حصے پر اپنا قبضہ مضبوط کر لیا ہے اور اگلے چند گھنٹوں کے دوران دیگر چند علاقوں سے بھی داعش کا قبضہ چھڑا لیا جائے گا ۔ عراقی فوج نے تیئس مئی کو فلوجہ میں داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز فلوجہ کی اہم سرکاری عمارتوں سے داعش کا قبضہ چھڑا کر عراقی پرچم لہرا دیا تھا ۔ فلوجہ آپریشن کے باعث تریپن ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔