خبرنامہ انٹرنیشنل

عراقی وزیراعظم کا فوجی آپریشن کا اعلان

کابل: (اے پی پی) عراقی وزیرِاعظم حیدر العبادی نے شدت پسند تنظیم داعش سے فلوجہ شہر واپس حاصل کرنے کیلئے فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا ہے کہ ‘فلوجہ کی آزادی کے آغاز کا لمحہ آن پہنچا ہے’،انھوں نے کہا کہ عظیم فتح کا وقت قریب ہے اور داعش کے پاس بھاگنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ عراقی فوج نے پہلے ہی شہریوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ شہر چھوڑ کر چلے جائیں۔ فلوجہ 2014 میں داعش کے ہاتھ آ گیا تھا اور یہ عراق میں اس کے دو مضبوط ٹھکانوں میں سے ایک ہے۔ عراقی فوج نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اعلان کیا تھا کہ وہ لوگ جو شہر چھوڑ کر نہیں جا سکتے وہ اپنے گھروں پر سفید جھنڈے نصب کر دیں۔ فوج، پولیس اور رضاکار جنگجوؤں نے بغداد سے 65 کلومیٹر دور مغرب میں واقع اس شہر کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔ حکام کے مطابق ،متوقع حملے سے قبل 20،000 کے قریب پولیس اہلکار فلوجہ کے مضافات میں پہنچ گئے چکے ہیں۔ 60،000 سے 90،000 شہری فلوجہ میں موجود ہیں، جن کی اکثریت داعش کے جنگجوؤں کے رشتہ داروں پر مشتمل ہے۔

Post navigation