خبرنامہ انٹرنیشنل

عراقی پارلیمان میں مالی سال 2018ء کا 88 ارب ڈالر مالیت کا بجٹ منظور

عراقی پارلیمان میں مالی سال 2018ء کا 88 ارب ڈالر مالیت کا بجٹ منظور
بغداد۔04 مارچ (ملت آن لائن) عراق کی پارلیمان نے موجودہ مالی سال 2018ء کا 104 کھرب عراقی دینار ( 88 ارب ڈالر) حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔ پارلیمان کے خود مختار کردستان سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اس بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک کرد رکن اشواق جوف نے کہا ہے کہ ہم نے ہفتہ کو سالانہ بجٹ کی منظوری کے عمل کا بائیکاٹ کیا ہے اور ہم اس تجویز پر بھی غور کررہے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے،اس کے بعد ہم پورے سیاسی عمل ہی کا بائیکاٹ کردیں۔واضح رہے کہ عراقی پارلیمان نے تاخیر سے اس بجٹ کی منظوری دی ہے