خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق ،امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری سے خواتین ، بچوں سمیت 17افراد ہلاک

بغداد:(اے پی پی)عراق میں امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری کے نتیجہ میں 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح عراق کے علاقے تل افار میں امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی جس کے نتیجہ میں 17افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔