خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق ،خودکش کار دھماکوں اور حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 73ہوگئی ،100 سے زائد زخمی

بغداد(آئی این پی )عراق میں خودکش بم دھماکوں اور حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 73ہوگئی جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی میڈے کے مطابق عراق میں گزشتہ روز خودکش بم دھماکوں اور حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 73ہوگئی ہے جبکہ 100کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔حکام کاکہنا ہے کہ پہلا خودکش دھماکہ عراق کے صوبہ دیالہ کے شہر مقتدیہ میں ہوا۔ عسکریت پسندوں نے جنازے کے شرکا کو نشانہ بنایا جس میں 40افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ادھر بغداد کے نواحی علاقے ابو غریب میں چیک پوسٹ کو خودکش دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ خود کش دھماکے کے فوری بعد داعش کے شدت پسندوں نے چیک پوسٹ و اطراف پر حملہ کردیا جسے عراقی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 24 شرپسندوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا۔