خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، 140 افراد جاں بحق

عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں زلزلہ، 140 افراد جاں بحق
بغداد: (ملت آن لائن) عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں 7.3 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، جاں بحق افراد کی تعداد 140 ہوگئی، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عراق اور ایران کا سرحدی علاقہ 7.3 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، سب سے زیادہ تباہی ایرانی صوبے کرمانشاه‎‎ کے علاقے سرپل ذهاب میں ہوئی جہاں ڈپٹی گورنر کے مطابق اب تک 140 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد افراد سپتال منتقل کئے گئے ہیں۔ ملبے تلے تاحال لوگ دبے ہوئے ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، صوبے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایران میں زلزلے سے 8 دیہات میں نقصان ہوا، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔ عراق میں بھی نقصان ہوا،4.94 شدت کے آفٹر شاکس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر سڑکوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ترکی، کویت، آرمینیا، اردن ، لبنان، سعودی عرب، قطر اور بحرین میں بھی محسوس کئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔