خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق اور ترکی کے درمیان بغیر ویزے کے سفر کی اجازت

انقرہ/بغداد(ملت + آئی این پی)عراق اور ترکی کے درمیان بغیر ویزے کے سفر کی اجازت دیدی گئی ۔ترک میڈیاکے مطابقعمومی پاسپورٹ کے حامل افراد کے علاوہ کے پاسپورٹوں کے ساتھ سفر کرنے والے ترک اور عراقی شہری اب ویزے کی پابندی سے مبرا ہوں گے۔2014 میں طے پانے والے ایک معاہدے کی رو سے عراق کے ساتھ بعض پاسپورٹوں کے حامل ترک شہریوں کے لیے ویزے کی بندش کا (آج ) سے خاتمہ ہو رہا ہے۔ ترکی کے بغداد میں سفیر فاروق قائمک چی کا کہنا ہے کہ 2014 میں طے پانے والے معاہدے کی رو سے اب عمومی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی پاسپورٹوں کے حامل ترک ا ور عراقی شہری مورخہ 28 اکتوبر سے بلا ویزے کے ایک دوسرے کے ملک آجا سکیں گے۔