بغداد:(آئی این پی )عرا ق کے شمالی شہر کرکوک کے قریب دو کیمیائی حملوں میں 3 سالہ بچی ہلاک اور 600افراد زخمی ہوگئے ۔سکیورٹی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ تازہ نامی قصبے پر کیا گیا جہاں تین روز پہلے بھی راکٹوں کے ذریعے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا۔عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے ان حملوں پر داعش کے خلاف کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ صوبے الانبار کی سرحدی چوکی پر داعش دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ جھڑپ میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔