خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق: داعش کے ہاتھوں سکیورٹی فورسزکے15ارکان ہلاک

بغداد:(اے پی پی) دہشت گرد تنظیم داعش نے شمالی عراق کے دیہات میں حملے کرتے ہوئے مقامی سکیورٹی فورسز کے15 ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔ وائس آف جرمنی کے مطابق یہ حملے نسلی اعتبار سے ملی جْلی آبادی کے حامل شہر طوزخرماتو سے مشرق کی جانب واقع دیہات میں جمعرات کو شروع کیے گئے تھے۔ طوز خرماتو بغداد سے 160 کلومیٹر شمال کی جانب واقع ہے۔ مرنے والوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ 1 نیم فوجی ترکمان تنظیم اور کْرد پیش مرگہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔ داعش نے ایک آن لائن بیان میں اس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔