خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق: داعش کے 250جنگجو ہلاک

بغداد : (اے پی پی) عراق میں امریکی اتحادی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں داعش کے 250جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق کے ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اتحادی طیاروں نے فلوجہ کے گردونواح حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں 250 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ40 گاڑیاں اور بھری مقدار میں اسلحہ تباہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اعداد و شمار کی تصدیق ہونے پر یہ کارروائی شدت پسند گروپ داعش کے خلاف یہ سب سے مہلک ہوسکتی ہے۔