خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق: سیکورٹی فورسز کی کاروائی،علی الاسود ماراگیا

بغداد(آئی این پی)عراقی کردستان میں انسداد دہشت گردی کی فورس کے ڈائریکٹریٹ جنرل نے اعلان کیا ہے کہ داعش تنظیم میں انٹیلی جنس بیورو کے چیف کو کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر تل عزبہ گاں کے نزدیک کارروائی میں داعش تنظیم کے انٹیلی جنس بیورو کے چیف اور تنظیم کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے محافظ علی الاسود کو دو دیگر بڑے دہشت گردوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ دیگر دو افراد میں تنظیم کے انٹیلی جنس بیورو کا نائب چیف ابو عبد الرحمن اور الدبس ضلعے میں تنظیم کا والی قصی الراوی شامل ہیں۔دوسری جانب عراق میں مشترکہ آپریشنز کی کمان نے بتایا ہے کہ موصل کے جنوب میں فضائی حملے کے دوران داعش تنظیم کا ایک ذمہ دار ہلاک ہو گیا ہے۔ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان اسٹیو وارن نے عراق میں فضائی کارروائی میں داعش تنظیم کے دو نمایاں رہ نماں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم میں کیمیائی ہتھیاروں کے ذمہ دار ابو داد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابو داد سے ملنے والی اہم معلومات کی بنا پر اتحادی افواج کی جانب سے اس گرفتاری کو قیمی شکار قرار دیا جا رہا ہے۔