خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق : فٹبال اسٹیڈیم میں خودکش دھماکا،29 افراد ہلاک، 71 زخمی

بغداد(اے پی پی)عراق میں خودکش دھماکے سے 29افراد ہلاک اور 71 زخمی ہوگئے۔ عراقی سیکیورٹی حکام کے مطابق خودکش دھماکا اسکندریہ شہر کے فٹبال اسٹیڈیم میں ہوا۔ اسٹیڈیم میں جاری فٹبال میچ کے آخری لمحات میں خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ خود کش دھماکے میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔