بغداد:(آئی این پی)عراقی وزیر دفاع خالد عبیدی کا کہنا کہ موصل کا کنٹرول داعش سے واپس لینے کیلئے مزید فوجی دستے بھیجے گئے ہیں۔ اس دوران فوجیوں کی نقل حرکت کو جاری رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عراقی فوج کے حوصلے بلند ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید فوجی دستے بھی بھیجے جائیں گے۔ اس موقع پر عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا شدت پسندوں کا صفایا کر کے ہی دم لیں گے۔