خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق میں ایرانی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اسرائیل

عراق میں ایرانی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اسرائیل
اسرائیلی وزیر دفاع نے اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل عراق میں موجود مشتبہ ایرانی فوجی اثاثوں کو نشانہ بنا سکتا ہے ،

بیت المقدس (ملت آن لائن) یروشلم میں ایک کانفرنس کے موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع اویگڈور لیبرمین کا کہنا تھا کہ وہ شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے یہ نہیں دیکھا جائے گا کہ وہ کہاں سے آ رہا ہے ۔ اسرائیل کو کارروائی کا حق حاصل ہے ۔