خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق میں داعش کا سینئر رہنما ہلاک

بغداد:(اے پی پی) عراقی شہر موصل کے جنوب میں کرد جنگجوؤں اور امریکی سپیشل فورسز نے داعش کے ایک سینئر رہنما کو ایک خفیہ آپریشن میں ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔جرم ذرائع ابلاغ کے مطابق کردش ریجنل سکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسند کا نام سلیمان عبدِ شبیب الجبوری ہے اور یہ عسکری حلقوں میں ابو سیف کے نام سے مشہور تھا۔ اِس خصوصی آپریشن میں داعش کے اہم رکن کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔کرد کونسل کے مطابق ہلاکت کے بعداس اہم رہنما کی شناخت کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ابو سیف دہشت گرد تنظیم داعش کی ’وار کونسل‘ کا رکن خیال کیا جاتا تھا۔