خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق میں داعش کے گڑھ سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

عراق میں داعش کے گڑھ سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

بغداد(ملت آن لائن)عراق کے شمالی علاقے ہویجا سے 400 افراد کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں مبینہ طور پر داعش کے شدت پسندوں نے قتل کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرکوک کے گورنر رکن سعید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی قبریں داعش کے سابق گڑھ ہویجا کے قریب سے دریافت ہوئی ہیں۔

رکن سعید کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبریں ہویجا میں واقع فوجی بیس کے قریب سے برآمد ہوئیں، اس علاقے کو داعش نے ایک متقل گاہ بنا رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم 400 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، جس میں سے کچھ افراد قیدیوں کے لباس میں تھے جب کہ باقی سول لباس میں تھے۔

خیال رہے کہ عراقی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن کر کے رواں برس اکتوبر میں ہویجا سے داعش کو بھاگنے پر مجبور کیا، داعش نے اس علاقے پر 2014 میں قبضہ کیا تھا۔

عراقی فورسز نے عراق کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کے دوران ماضی میں داعش کے زیر قبضہ رہنے والے علاقوں سے بڑے پیمانے پر اجتماعی قبریں دریافت کی ہیں۔