بغداد ۔ (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے میں روسی ساختہ فوجی ہیلی کاپٹر گرنے سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔عراقی میڈیا کے مطابق فوج کے برگیڈیئر جنرل یحی رسول نے صحافیوں کو بتایا کہ بغداد کے جنوبی علاقے میں روسی ساختہ ایم آئی۔17 فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی وجوہات کی بناء پر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے دو عملے کے ارکان اور سات نان کمیشنڈ فوجی افسر تھے۔