خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق میں کاربم دھماکہ،11 افراد ہلاک،39 زخمی

بغداد:(آئی این پی )عراق کے شہر بغداد میں کار بم دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک اور انتالیس زخمی ہوگئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے مشرقی ضلع میں کار بم دھماکہ کیا گیا، جس میں ایک درجن سے زائد شہری ہلاک ہوگئے،سینما کے قریب ہونے والے اس دھماکے کی کسی دہشتگرد گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بغداد الجدید میں چار روز میں یہ تیسرا دھماکہ ہے، دھماکے کے بعد چار گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی، اور کئی دکانوں کو نقصان پہنچا،بغداد میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود اس نوعیت کے حملے ہو رہے ہیں،حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے واقعات پر کنٹرول کرنے کیلیے سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔