خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق میں ہولناک دھما کےبعدسوگ

بغداد:( آ ئی این پی)عراق میں اتوار کے خود کْش حملے میں ہلاک ہونے والے سو سے زائد افراد کی یاد میں تین دن کا سوگ منایا جا رہا ہیجبکہ وزیراعظم حیدر العبادی نے پیر کو بغداد کے اس شاپنگ مال کا دورہ بھی کیا، جسے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔عراقی وزیراعظم نے متاثرہ شاپنگ مال کے دورے کے دوران بغداد میں سلامتی کے انتظامات میں ردو بدل کے ساتھ سخت تر بنانے کا اعلان کیا۔ العبادی نے اس موقع پر مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس دہشت گردی میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں گی،’’ میں شدید غم اور غصے کے ان لمحات میں عوام کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔‘‘ انہوں نے بغداد میں اسکینرز کی تنصیب کے کام کو تیزی سے انجام تک پہنچانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے سلامتی کے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے چوکیوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے جبکہ فضائی نگرانی بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے۔حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ادو سو تیرہ سے تجاوز کر گی ہے جبکہ تقریباً دو سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے اس ہلاکت خیز بم حملے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔