بصرہ.: (آئی این پی)عراق کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چوری شدہ تابکاری مواد مل گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تابکار مادہ جنوبی شہر زُبیر میں ایک پیٹرول اسٹیشن کے قریب پڑا ہوا ملا ۔ یہ مادہ جس کیس میں موجود ہے اس کو کوئی نقصان نہیں ہوا اس لیے تابکاری کے پھیلاؤ کا خطرہ نہیں ہے ۔ اس سے پہلے عراقی حکام نے اعلان کیا تھا کہ شہر بصرہ کے قریب واقع امریکی کمپنی ویدرفورڈ کے گودام سے خطرناک تابکار مادہ غائب ہو گیا تھا۔