خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق: چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 افراد ہلاک، 21 زخمی

بغداد: (اے پی پی) عراقی سیکورٹی حکام کے مطابق واقعہ بغداد کے شمال مشرق میں حسینیہ کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں چیک پوسٹ کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔ حکام کے مطابق حملے میں کم سے کم 4 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 3 جولائی کو بغداد کے پرہجوم علاقے میں ہونے والے خودکش حملے میں 292 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔