خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق: کاربم دھماکہ 10افراد ہلاک، 26زخمی

بغداد:(اے پی پی) عراق کے شہر کربلا میں ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 26زخمی ہو گئے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کار بم دھماکہ کربلا کے کمرشل علاقے میں ہوا جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا،دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں انکی طبی امداد جاری ہے ۔ہسپتال ذرائع نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ارد گرد کے علاقوں میں پر تشدد کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔