خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق کے دارالحکومت میں بم دھماکوں سے 100 سےزائد افراد ہلاک

بغداد:(اے پی پی) عراق کے دارالحکومت میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔ عراق کے شہر بغداد میں یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 200 زخمی ہوگئے۔ عراق کی وزارت دفاع نے دھماکو ں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پہلا دھماکا بغداد کے مرکزی علاقے کرادہ کے بازار میں ہوا جہاں خود کش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار عید کی خریداری میں مصروف شہریوں پرآکر اڑا دی۔ مقامی حکام کے مطابق دوسرا دھماکا تجارتی علاقے الشباب کی الشلال مارکیٹ میں ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ الشلال میں کئے جانے والا دھماکا دیسی ساختہ بم کی مدد سے کیا گیا جو بازار میں نصب کیا گیا تھا۔ ریسکیوٹیموں نے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیاہے جہاں بیشتر کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جب کہ دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔