خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق کے ساتھ گیس کی فراہمی کا 10 سالہ معاہدہ طے پاگیا،کویت

عراق کے ساتھ گیس کی فراہمی کا 10 سالہ معاہدہ طے پاگیا،کویت
کویت سٹی:(ملت آن لائن) کویت نے کہا ہے کہ اس کا عراق کے ساتھ گیس کی فراہمی کا 10 سالہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی عراقی حکومت سے منظوری باقی ہے۔وزیر تیل ایصام المرزوق نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ اس معاہدے کے تحت عراق کی رومیلہ گیس فیلڈ سے کویت تک ایک گیس پائپ لائن نصب اور پیٹروکیمیکل منصوبہ قائم کیا جائے گا جس سے آئندہ دس سال تک کویت کو 50 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی فراہمی شروع کی جائے گی جسے اسی عرصے کے دوران بڑھا کر 200 ملین مکعب فٹ یومیہ تک لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کی عراقی حکومت سے منظوری باقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عراقی حکومت نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے جاپان کی ٹویو انجینئرنگ فرم کو ہائر کیا گیاہے۔