خبرنامہ انٹرنیشنل

عراق: ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی

بغداد : (اے پی پی) عراقی دارالحکومت میں خودکش بم حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی جبکہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔ یہ حملے عراق میں ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہیں۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرہجوم شاپنگ ایریا میں کار کے ذریعے کئے گئے بم حملہ سے گردونواحی عمارتوں میں آگ لگ گئی ۔ میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ خود کش حملوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔