خبرنامہ انٹرنیشنل

عرب امارات پر واقعی کروز میزائل سے حملہ کیا گیا،حقیقت کھل کرسامنےآگئی

عرب امارات پر واقعی کروز میزائل سے حملہ کیا گیا،حقیقت کھل کرسامنےآگئی
اسلام آباد(ملت آن لائن)متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کی جانب سے اماراتی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر میزائل حملے کی خبروں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر اتھارٹی نے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ کروز میزائل حملے کےدعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے کوئی میزائل اماراتی حدود میں نہیں آیا اور نہ ہی ابوظہبی کے نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کو کوئی خطرہ ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے یمن کے جنگجوؤں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ابو ظہبی نیوکلیئر پاورپلانٹ پر کروز میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا۔